اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارن پالیسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں یورپ کے رویۓ میں تبدیلی آنی چاہۓ وگرنہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا نتیجہ خیز ثابت ہونا بہت مشکل ہوجائے گا۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کی رپورٹوں سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لۓ ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی نیک نیتی ثابت کردی ہے۔ فارن پالیسی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ امریکہ میں موجود بعض گروہ ایران کے خلاف اپنی سازشوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں حالانکہ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے معائنوں اور رپورٹوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لۓ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲